PSX:HUBC STOCK INFORMATION
Date
Jul , 19 2017
Closing Rate 117.32
Volume
271,200
  • First private sector infrastructure project in Pakistan.
  • First lending in Pakistan by 15 onshore and 43 offshore banks.
News Feed

کمپنی کا تعارف
دی حب پاور کمپنی لمیٹڈ (Hubco)ملک کی پہلی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (IPP) کمپنی ہے جس کی مجموعی پیداواری استعداد 1600 میگاواٹ سے زائد ہے۔ بلوچستان کے موضع کند، حب میں واقع ہمارا حب پلانٹ پاکستان میں ریزیڈیول فیول آئل (RFO) سے چلنے والے سب سے مؤثرپاور پلانٹس میں سے ایک ہے جو قومی گرڈ کو قابلِ اعتبار اور بلاتعطل بجلی فراہم کرتا ہے۔ پنجاب کے ضلع نارووال کے موضع پونگ میں واقع ہمارا نارووال پلانٹ بھی RFO سے چلنے والا، انجن بیسڈ، کمبائنڈ سائیکل پاور اسٹیشن ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی لاریب انرجی لمیٹڈ کے 75% حصص کی مالک ہے جو آزاد جموں و کشمیر میں منگلہ ڈیم سے 8 کلومیٹر نشیب میں نیو بونگ اسکیپ کے قریب ہائیڈل پاور پلانٹ چلاتی ہے۔

کمپنی نے مستقبل میں ترقی اور پیداوار میں اضافے کے اقدامات کے پیش نظر کل ملکیتی ذیلی کمپنیاں قائم کی ہیں۔ درآمدی کوئلے سے چلنے والے 2x660 میگاواٹ کے پاور پروجیکٹ میں سرمایہ کاری اور مستقبل میں مزید توسیعی اقدامات کے لئے حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ (HPHL) قائم کی گئی ہے جبکہ اس کے موجودہ توانائی کے اثاثوں کے O&M انتظام، آئندہ لگائے جانے والے کوئلے کے پروجیکٹس اور اندرون ملک اور بیرون ملک O&M کے کاروباری مواقع کی تلاش کے لئے حب پاور سروسز لمیٹڈ (HPSL) تشکیل دی گئی ہے۔ ایک اور ذیلی کمپنی نارووال انرجی لمیٹڈ قائم کی گئی ہے جو کمپنیز آرڈیننس کے تحت نارووال پلانٹ کے عدم انضمام کے بعد اس کے اثاثوں اور واجبات کا انتظام سنبھال سکے۔

ایک ذیلی کمپنی،حب پاور سروسز لمیٹڈ (HPSL) تشکیل دی گئی ہے تاکہ کمپنی کے موجودہ پاور ایسٹ، آئندہ کوئلے سے چلنے والے پروجیکٹس کی آپریشنز اورمینٹیننس (O&M) کا انتظام کرسکے اور بیرون ملک اور اندرون ملک مزید کاروباری مواقع تلاش کرسکے۔ ایک اور ذیلی کمپنی نارووال انرجی لمیٹڈ قائم کی گئی جو نارووال پلانٹ کے کمپنیز آرڈیننس1984 کے تحت عدم انضمام کے بعد اس کے اثاثوں اور واجبات کا انتظام سنبھال سکے۔

آپ کی کمپنی نے تھر کول بلاک II- ، سندھ میں330 میگاواٹ کے مائن ماؤتھ کول پاور پلانٹ کے قیام کے لئے ایک اور کل ملکیتی ذیلی کمپنی تھر انرجی لمیٹڈ بھی تشکیل دی ہے۔

کمپنی نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی لمیٹڈ (SECMC) میں 20 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے جو اینگرو پاورجن، تھل لمیٹڈ، HBL ، SECMC ، حکومت سندھ اور آپ کی کمپنی کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے تاکہ تھر میں، جہاں دنیا کے ساتویں بڑے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں، ایک کوئلے کی کان تیار کی جاسکے۔

آپ کی کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی لسٹڈ ہے۔ کمپنی کی عالمی ڈپازٹری وصولیات (GDRS) بھی Euro MTF کے مطابق لگسمبرگ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہیں ۔ ہم اپنے عملیاتی امتیاز میں مزید بہتری لارہے ہیں تاکہ اس صنعت میں بڑھتے ہوئے مسابقت کے رجحان میں ایک اسٹریجک اثاثہ بن سکیں اور سماجی طور پر فعال کاروباری کلچر کو فروغ دے سکیں۔ سماجی شعبہ میں ہماری سرمایہ کاری کا مرکز و محور بنیادی طور پر ہماری پلانٹ سائٹس کے نزدیکی علاقے ہیں جس میں مقامی آبادی کی مکمل شمولیت،شرکت اور وابستگی شامل ہے۔ ہم اپنے بعد از ٹیکس منافع کا 1% حصہ CSR سرگرمیوں کے لئے مختص کرتے ہیں اور آبادی کے بنیادی ڈھانچوں، تعلیم، صحت اور ذرائع معاش کے شعبہ جات میں متعدد پروگراموں کا آغاز کررہے ہیں۔

پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سب سے مقدم ہونے کے مقصد کے پیشِ نظر ہم مستقل اپنے معیارات بلند کرنے اور توانائی کی پیداوار کے پائیدار طریقوں کی تلاش کے لئے کوشاں ہیں۔

پاکستان کے ساتھ ہماری وابستگی مستحکم اور مضبوط بنیادوں پر استوار رہی ہے اور ہم اپنے کاروباری معاملات کو ملکی ضروریات اور استعداد سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مصروفِ عمل ہیں۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ ہمارے منصوبے ملکی مفاد میں بہترین ہوں گے اور پاکستان میں توانائی کے چیلنجزکا طویل المیعاد اور پائیدار حل ثابت ہوں گے۔
کاروباری فلسفہ
مقصد:
ترقی کا رجحان رکھنے والی ایسی توانائی کمپنی بننا جو اپنے طریق عمل میں اعلیٰ ترین عالمی معیارات کی حامل ہیں اور اپنے حصص یافتگا ن کو بھی بہتر منافع فراہم کرے اور ساتھ ہی بطور ذمہ دار کاروباری شہری سماج کی خدمت کا فریضہ بھی انجام دے۔
نظریہ:
توانائی کے شعبہ میں سب سے آگے ہو نا۔۔۔توانائی کے ذریعے ترقی کا عزم
رابطے کی معلومات
کمپنی کی حیثیت:
پبلک لسٹڈ
برائے عمومی معلومات:
ای میل: info@hubpower.com
رجسٹرڈ اور مرکزی دفتر:
11th فلور ، اوشین ٹاور۔G-3 ،بلاک9 ، مین کلفٹن روڈ،
پی او بکس نمبر 13841 ، کراچی 75600-
فون نمبر +92 21 3587 4677-86, +92 21 35839018
فیکس نمبر: +92 21 3587 0397
کمپنی کا رجسٹریشن نمبر: 0024725
این ٹی این : 0800595-8
برائے حصص اور GDRs کی معلومات:
ای میل: shares@hubpower.com
انتباہ:
'hubpower.com' کے علاوہ کسی اور Domain سے جو اب موصول ہونے کی صورت میں اسے باضابطہ تصور نہیں کیا جائے گا اور کمپنی اس سلسلے میں کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرے گی۔
انتظامی امور
بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارف
جناب سید محمد علی:
27 ستمبر 2012 کو منعقدہ 21 ویں سالانہ اجلاس عام میں ڈائریکٹر منتخب ہوئے۔ جناب محمد علی نے 1995 میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔ جناب محمد علی اینگرو پاور جن قادر پور لمیٹڈکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رہے ہیں ۔ اس سے قبل وہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ میں متعدد کلیدی عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے 2000 ء میں اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی۔موجودہ طور پر آپ ایلنجی ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ، اینگرو ایلنجی ٹرمینل لمیٹڈ اوراینگرو Vopak ٹرمینل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
جناب عندلیبعلوی:
جناب عندلیب علوی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے نائب صدر قانونی امور اور کمپنی سیکریٹری تھے اور اینگرو گروپ کی تمام کمپنیوں کے قانونی امور کے منتظم رہے ہیں۔ وہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کی کاروباری انتظام کی کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔ انہوں نے Lincolns Inn سے بار ایٹ لا ء اور LSE ، یونیورسٹی آف لندن سے LLB (آنرز) کی ڈگری حاصل کی ۔ انہوں نے 1992 میں بطور قانونی مشیر اینگرو میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے دو قانونی فرمز Surridge & Beecheno اور Abraham & Sarwana کے ساتھ کام کیا اور اس کے بعد آزادانہ طور پر قانون کی پریکٹس جاری رکھی۔ آپ موجودہ طور پر شیل پاکستان لمیٹڈ کے ہیڈ آف لیگل اور کمپنی سیکریٹری ہیں ۔
جناب نور محمد جوگیزئی:
GOB نامزدگی جناب نور محمد جوگیزئی 12 جولائی 2016 کو کمپنی میں بطور ڈائریکٹر تعینات ہوئے۔ جناب جوگیزئی نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے ایم بی اے (HRM) مکمل کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ کمشنر کیا اور بطور ڈپٹی کمشنر، کمشنر بلوچستان ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن اور ڈائرکیٹر جنرل پروونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان خدمات انجام دیں۔ موجودہ طور پر جناب جوگیزئی حکومت بلوچستان کے شعبہ صنعت و تجارت کے سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
جناب اقبال علی محمد:
27 ستمبر2012 کو منعقدہ 21 ویں سالانہ اجلاس عام میں ڈائریکٹرمنتخب ہوئے۔ جناب اقبال علی محمد انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس (انگلینڈ اور ویلز) کے ساتھ ساتھ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان (ICAP) کے بھی فیلو ممبر ہیں ۔ جناب علی محمد گل احمد انرجی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر رہے ہیں۔ وہ ٹیکسٹائل اور توانائی کے شعبے کی متعدد کمپنیوں کے بورڈ میں شامل ہیں۔ وہ Mybank کے چیئرمین بھی تھے اور نیشنل فوڈز لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔
جناب حسین داؤد:
27 ستمبر 2012 کومنعقدہ 21 ویں سالانہ اجلاس عام میں ڈائریکٹر منتخب ہوئے۔ جناب حسین داؤد پاکستان کے ایک بڑے صنعت کار اور پرجوش و ہمدرد انسان ہیں۔ وہ متعدد نفع بخش اور بلامنافع منصوبوں کی قیادت کرہے ہیں جس میں داؤد ہرکیولیس کارپوریشن لمیٹڈ (جو غذا اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاریوں کے ساتھ گروپ کا مضبوط بازو ہے)اینگروکارپوریشن لمیٹڈ ، دی حب پاور کمپنی لمیٹڈ، (جو کہ پاکستان کی سب سے بڑی انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر ہے) کراچی ایجوکیشن انیشیٹو (جو کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈر شپ کے گریجویٹ مینجمنٹ اسکول کو فنڈز فراہم کرتا ہے) اور داؤد فاؤنڈیشن (جس نے ملک بھر میں تعلیم اور صحت کے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا ہے) شامل ہیں۔ ان کی سماجی ذمہ داریوں میں ورلڈ اکنامک فورم اور اس کی گلوبل ایجنڈا کونسلز برائے انسداد بدعنوانی اور تعلیم کی رکنیت شامل ہے۔ انہیں جمہوریہ اٹلی کی جانب سے "Ufficiale Ordine Al merito della Republica Italiana" کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ حسین داؤد نے Kellog اسکول آف مینجمنٹ، نارتھ ویسٹر ن یونیورسٹی، امریکہ سے ایم بی اے اور Sheffield یونیورسٹی، برطانیہ سے فلزیات (Metallurgy) میں گریجویٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
جناب عبدالصمد داؤد:
27 ستمبر 2012 کو منعقدہ 21 ویں اجلاس عام میں ڈائریکٹرمنتخب ہوئے۔ جناب عبدالصمد داؤد نے یونیورسٹی کالج لندن، برطانیہ سے اکنامکس میں گریجویٹ کیا اور آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے کارپوریٹ گورننس کے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر ہیں۔ آپ اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے چیئرمین اور داؤد لارنس پور لمیٹڈ، دی حب پاور کمپنی لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ اور اینگروفرٹیلائزرلمیٹڈ کے بورڈکے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہیں حال ہی میں لاہور میں اٹلی کا اعزازی قونصل جنرل منتخب کیا گیا ہے۔ جناب عبدالصمد ینگ پریزیڈینٹس آرگنائزیشن، پاکستان چیپٹر کے رکن بھی ہیں۔
جناب شہزادہ داؤد:
جناب شہزادہ داؤد کو بطور ڈائریکٹر منتخب کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ داؤد ہرکیولیس کارپوریشن لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ، DH فرٹیلائزرلمیٹڈ، داؤدکارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اینگرو فوڈز لمیٹڈ، اینگرو Vopak ٹرمینل لمیٹڈ، Patek (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ، Sirius (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ٹیناگاجنراسی لمیٹڈ اور داؤد لارنس پور لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں بھی شامل ہیں۔ وہ داؤد فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی بھی ہیں۔ جناب شہزادہ داؤد نے فلاڈلفیا یونیورسٹی، امریکہ سے گلوبل ٹیکسٹائل مارکیٹنگ میں M.Sc. کی ڈگری حاصل کی، بکنگھم یونیورسٹی، برطانیہ سے ایل ایل بی کیا اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے کارپوریٹ گورننس میں سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر ہیں، انہیں2012 میں ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے ینگ گلوبل لیڈر منتخب کیا گیا۔
جناب شاہد غفار:
جناب شاہد غفار انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ (NITL) کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ وہ مالیاتی شعبہ میں کلیدی عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ NIT میں شمولیت سے قبل وہ حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) میں انویسٹر ریلیشنز اینڈ کارپوریٹ پریزنٹیشن کے سربراہ اور اس کے ساتھ ساتھ مینجمنٹ فورم کے رکن کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے HBL ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر 6 سال سے زائد عرصہ (2005-2012) تک خدمات انجام دیں اور کمپنی کی ترقی اور تشکیل میں مفید کردار ادا کیا تھا۔

جناب غفار ایسٹ مینجمنٹ، کیپٹل مارکیٹنگ ریگیولیشن اور گورننس کے شعبہ جات میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ انہوں نے 2000 سے 2005 تک سیکیورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر/کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیں اور سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(SECP) کے سیکیورٹی مارکیٹ ڈویژن کی استعداد کار میں اضافے اور کیپٹل مارکیٹ میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کے اطلاق میں اہم کردار ادا کیا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اپنے دو سالہ دور (1998-2000)میں بطور ڈائریکٹر/سی ای او کام کرتے ہوئے انہوں نے رسک مینجمنٹ کے مؤثر اقدامات متعارف کروائے اور اس کے ساتھ ہی اسٹاک ایکسچینج کی ٹریڈنگ کی خودکاری، استعداد کار اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔

1977-1998 کے دوران جناب شاہد غفار نے نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ (NITL) میں، (جو کہ ملک کے بڑے Open-ended فنڈز میں سے ایک ہے ) ایسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں مختلف اوقات میں مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے فرائض انجام دیئے جہاں ان کے فرائض منصبی میں ایکویٹی مارکیٹ پورٹ فولیو کا انتظام، ڈیٹ/فکسڈ انکم پورٹ فولیو اور ٹریڈنگ ڈیسک کی ذمہ داریاں شامل تھیں۔ وہ مختلف منصوبوں کے جائزے اور نگرانی میں بھی شامل رہے۔ 1996 میں جناب غفار کو ایسٹ مینجمنٹ کے شعبہ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ انہوں نے NIC کے بحران کے دنوں یعنی 1996-1998 میں ادارے کی تشکیل نو میں بھی فعال کردار ادا کیا۔

جناب غفار نے گومل یونیورسٹی، ڈیرہ اسمٰعیل خان، خیبرپختونخوا، پاکستان سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی، انہوں نے سیکیورٹیز ریگیولیشنز اور سیکیورٹیز مارکیٹس ڈویلپمنٹ اور پورٹ فولیو مینجمنٹ پر متعدد سیمینارز میں شرکت کی جس میں واشنگٹن ڈی سی (امریکہ) میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن جیسے انتہائی اعلیٰ درجہ کا کورس بھی شامل ہے۔
جناب روحیل محمد:
27 ستمبر 2012 کو 21 ویں اجلاس عام میں دوبارہ منتخب کیا گیا۔ جناب روحیل محمد فنانس میں MBA ڈگری کے حامل ہیں اور مئی 2012 سے اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے صدراور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں۔ اس سے قبل و ہ اینگرو کاروپریشن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ اور چیف فنانشل آفیسر اور اس کے ساتھ ساتھ اینگرو پاورجن لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ اینگرو سے وابستہ ہونے سے قبل وہ پاکستان، متحدہ عرب امارات اور یورپ میں متعدد بڑے عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ آپ اینگرو کارپوریشن اور اس کی متعدد ذیلی کمپنیوں کے بورڈ کے رکن ہیں اس کے علاوہ آپ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج، سیان لمیٹڈ اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے بورڈ میں بھی شامل ہیں۔
جناب قیصر جاوید:
27 ستمبر 2012 کو منعقدہ 21 ویں سالانہ اجلاس عام میں دوبارہ ڈائریکٹر منتخب کیاگیا۔ جناب قیصر جاوید انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس، پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔ وہ 30 سال سے زائد کے وسیع پیشہ ورانہ تجربہ کے حامل ہیں اور موجودہ طور پر فوجی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر فنانس کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آپ فوجی فاؤنڈیشن کی متعدد کمپنیوں کے نامزد ڈائریکٹر بھی ہیں۔ آپ کو 2006 میں حبکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کیاگیا۔ توانائی کے شعبہ میں وہ ڈہرکی پاور ہولڈنگزلمیٹڈ، فاؤنڈیشن ونڈوانرجی I & II لمیٹڈ اور فوجی کبیر والا پاور کمپنی لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔
جناب خالد منصور: چیف ایگزیکٹیو آفیسر
جناب خالد منصور 20 مئی 2013 سے حبکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں۔ حبکو پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر (IPP) ہے۔ کمپنی ملک کی بجلی کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 10 فیصدحصہ پیدا کرتی ہے اور پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جناب منصور لاریب انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین، حب پاور سروسز لمیٹڈ کے چیئرمین اور سی ای او اور حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ کے سی ای او بھی ہیں جو کہ حبکو کی ذیلی کمپنیاں ہیں۔

آپ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے بورڈ میں حبکو کی ترجمانی بھی کرتے ہیں۔ جناب خالد منصور توانائی اور پیٹروکیمیکل کے شعبہ جات کے بڑے منصوبوں کی تشکیل، انجام دہی، انتظام اور عمل کاری کے حوالے سے بڑے عہدوں پر خدمات کی انجام دہی کا 35 سال سے زائد کا تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں۔ وہ ماضی میں الجیریاعمان فرٹیلائزر کمپنی (AOA) میں بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی فرائض منصبی ادا کرتے رہے ہیں جس نے دنیا کا سب سے بڑا امونیا اور یوریا فرٹیلائزرکمپلیکس قائم کیا جس میں تقریباً 120MW کاکیپٹوپاور پلانٹ بھی شامل تھا اور جو ارزیو (Arzew) کے صنعتی علاقے میں واقع ہے۔

AOA سے قبل آپ اینگرو فرٹیلائزرزلمیٹڈ، اینگرو پاور جن قادر پورلمیٹڈ (EPQL) ، اینگرو پاور جن لمیٹڈ (EPL) اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (SECMC) کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدوں پر فائز رہے۔

انہوں نے ESSO کیمیکلز کینیڈا کے اشتراک سے Engro میں منعقدہ کلیدی منصوبوں پر کام کیا جس میں اینگرو کے لئے متعددبڑے تنوع اور توسیع کے منصوبوں کی تشکیل اور تعمیل شامل تھی۔ آپ اینگرو کارپوریشن، اینگرو فرٹیلائزرلمیٹڈ، اینگرو پولیمراینڈ کیمیکلز لمیٹڈ، اینگرو پاور جن قادر پور لمیٹڈ، اینگرو پاور جن لمیٹڈ اورسندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بھی حصہ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ ماضی قریب میں اینگرو فوڈز (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، اینگرو Vopak ٹرمینل لمیٹڈ، نارتھرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے بورڈز میں بطور ڈائریکٹر اور اینگرو پاور جن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
جناب انعام الرحمن:
انعام الرحمن کو دسمبر 2016 میں داؤد ہرکیولیس کارپوریشن لمیٹڈکا چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کیا گیا۔ آپ اینگرو پاور جن لمیٹڈ کے بورڈ میں بطور ڈائریکٹر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل آپ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی لمیٹڈ، تھر پاور کمپنی لمیٹڈ، دی حب پاور کمپنی لمیٹڈ اور لاریب انرجی لمیٹڈ کے بورڈ کا بھی حصہ رہے ہیں۔ گزشتہ سات سال سے آپ داؤد لارنس پورلمیٹڈ اور ٹیناگاجنراسی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر تھے۔ آپ نے گروپ کے لئے Reon انرجی کے نام سے قابل تجدید توانائی کا کاروبار بھی شروع کیا۔ آپ 2004 سے 2009 تک لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں معاون استاد بھی رہے۔ آپ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے MBA اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں B.S. ڈگری کے حامل ہیں، ان کی شدید خواہش ہے کہ دنیا میں تمام توانائی کو قابل تجدید اور مفت کیا جائے ۔
جناب محمد وسیم مختار:
جناب محمد وسیم مختار نے یونیورسٹی آف شکاگو بوتھ اسکول آف بزنس،الینوئے، امریکہ سے ایم بی اے کیا۔ اس کے علاوہ وہ یونیورسٹی آف گلمورگن، ویلز، برطانیہ سے ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ (TQM) میں ماسٹرز ڈگری کے بھی حامل ہیں اور مالیات، آئی ٹی اور صنعتی شعبے میں 17 سالہ متنوع تجربہ رکھتے ہیں ۔ آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے ’’سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر‘‘ بھی ہیں۔ آپ 2004 سے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ ہیں اور ان کی تزویراتی رہنمائی نے بینک کی ٹیکنالوجی خودکاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وسیم مختار میسرز ابراہیم فائبرز لمیٹڈ، ابراہیم ایجنسیز پرائیویٹ لمیٹڈ، ABL ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ، عربین سی کنٹری کلب اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی (FIEDMC) کے بورڈ میں شامل ہیں۔
جناب اویس شاہد:
جناب اویس شاہد الائیڈ بینک لمیٹڈ (ABL) میں کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ گروپ کے سربراہ ہیں ۔ انہوں نے 2005 میں ABL میں شمولیت اختیار کی اور بینک کی انویسٹمنٹ بینکنگ ٹیم کی بطور ہیڈ سینڈیکیشن اور بعد ازاں گروپ ہیڈ کے طور پر قیادت کی۔ انہوں نے بینک کو پاکستان کا صفِ اول کا انویسٹمنٹ بینک بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ ان کا کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ کا تجربہ 15 سال پر محیط ہے جس میں سنڈیکیشن ، M&A ، لسٹنگز ، پروجیکٹ فنانسنگ اور کیپٹل مارکیٹ کے شعبہ میں متعدد جدید ترین اور بے مثال ٹرانزیکشنز شامل ہیں۔ ایک مضبوط قابل اعتماد پس منظر اور کاروباری مالیات اور مشاورت کے معقول تجربہ کے ساتھ انہوں نے متعدد امتیازی ٹرانزیکشنزکی قیادت کی ہے اور ABL میں کلیدی عہدے پر فائز رہتے ہوئے 30 بلین امریکی ڈالرسے زائد مالیت کی 400 سے زائدٹرانزیکشنز مکمل کیں۔ ان میں پاکستان کی انویسٹمنٹ بینکاری کی صنعت کی تاریخ کی متعدد ’’اپنے طرز کی پہلی‘‘ ’’سب سے بڑی ‘‘ اور ’’ایوارڈ یافتہ‘‘ ٹرانزیکشنز شامل تھیں۔ پاکستان میں انویسٹمنٹ بینکاری میں ABL کی برتری کے اعتراف میں اسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ 30 سے زائد ادروں نے انویسٹمنٹ بینکنگ ایوارڈ ز سے نوازا ۔اویس حب پاور، کوٹ ادو پاور اور اٹلس پاور کے بورڈز میں ABL کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔ ABL میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل انہوں نے نیشنل بینک آف پاکستان ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ مضاربہ اور ایمریٹس بینک انٹرنیشنل میں بھی کام کیا۔ آپ کی تعلیمی قابلیت میں IBA کراچی سے BBA (آنرز) اور MBA اور CFA انسٹی ٹیوٹ آف امریکہ سے چارٹرڈ فنانشل اینا لسٹ شامل ہے۔
سرمایہ کاروں سے تعلقات
(i سرمایہ کاروں کی شکایات نمٹانے والے فرد سے رابطے کی معلومات

(ii SECP کے انویسٹر کمپلینٹ سیکشن کے ویب سائٹ لنک کے بارے میں معلومات ww.servicedesk.secp.gov.pk اور

(iii کمپنی کے اجلاس عام ، منافع منقسمہ/بونس کے اعلانات اور رائٹ ایشو کے نوٹسز
آڈیٹرز
Ernst & Young Ford Rhodes SidatHyder
جمع پونجی
ڈائریکٹرز کے انتخابات
(i کمپنی کے ڈائریکٹرز کے انتخابات کا نوٹس
(a انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے تفصیلی کوائف مع دفتری پتہ
(b انتخابات کی تاریخ سے 21 دن قبل ویب سائٹ پر پراکسی فارمز کی دستیابی کے بارے میں بیان
سرمایہ کاروں کے لئے معلومات
(i یہ بیان کہ درج ذیل کمپنی کی ویب سائٹ پر اپنے متعلقہ لنک کے ساتھ موجودہیں:
(a موجودہ مالی سال اور اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ دو سالوں کی سالانہ رپورٹس
(b گزشتہ پانچ سال کے مالیاتی نکات، اور
(c گزشتہ تین سہ ماہیوں کے عبوری کھاتے یعنی حالیہ ترین دستیاب کھاتے۔
(ii شیئر رجسٹرار کا نام اور پتہ
فیمکو ایسوسی ایٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ
8-F ، نزد ہوٹل فاران،
نرسری، بلاک
شاہراہِ فیصل کراچی۔